0
Wednesday 4 Jun 2014 12:44

باجوڑ، چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 2 فوجی جاں بحق

باجوڑ، چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 2 فوجی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر واقع سیکورٹی چیک پوسٹ پرعسکریت پسندوں کے حملے میں پاکستان فوج کے دو اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ پاکستان فوج کے میڈٰیا ونگ آئی ایس پی آر نے بدھ کو باجوڑ ایجنسی کے علاقوں منگو زنگل اور مکاہا چیک پوسٹ پر 2 فوجیوں کے اہلکار جاں بحق اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 25مئی کے بعد سے سرحد پار سے عسکریت پسندوں کا پاکستانی حدود میں یہ تیسرا حملہ ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں افغان صوبوں کنڑ اور نورستان میں ملا فضل اللہ کے حامی جنگجو، باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے مقامی عسکریت پسند اور غیر ملکی شدت پسند ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 388988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش