0
Thursday 5 Jun 2014 16:58

بجٹ جاگیرداروں، سرمایہ داروں کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

بجٹ جاگیرداروں، سرمایہ داروں کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر جہانذیب جمالدینی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سالانہ بجٹ جاگیراروں، سرمایہ داروں کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ کیونکہ ہمیشہ جاگیرداروں، موقع پرستوں کی وجہ سے بار بار پارٹیاں تبدیل کرنے سے ایک سال میں عوامی بجٹ لانا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے۔ مکران ڈویژن میں بائیس روز سے تعلیمی اداروں کی بندش حکمرانوں کی ناقص تعلیمی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ عام انتخابات میں بی این پی کے مینڈنٹ کو روند کر اپنے فرمانبرداروں کو حکومت کا حصہ بنایا گیا تاکہ اپنے مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔ ڈاکٹر جہانذیب جمالدینی نے کہا کہ اسلام آباد کے کہنے پر چلنے والے وزیراعلٰی بلوچستان مکران ڈویژن کے والدین اور ان کے معصوم بچوں کے مستقبل کا خیال کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو جلد بحال کرائیں لیکن وہ ایسا کر ہی نہیں سکتے ہیں اور کہا کہ 1965ء سے بلوچستان عوام پر فرمانبرداروں کو بلوچ عوام پر مسلط کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں ماضی سے بھی زیادہ مسخ شدہ نعشوں کا سلسلہ جاری ہے اور توتک جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی این پی کیساتھ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے آواز بلند کریں گے تو غدار کہا جائے گا۔ عمران خان (خان) ہے، جو چاہے کرسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر لندن میں تحقیقاتی اداروں نے ایم کیو ایم کے سربراہ کو گرفتار کیا ہے، تو وہ ان سے ناانصافیاں نہیں کریں گے۔ ان کی عدلیہ آزاد ہے کارکنوں کو غریبوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

خبر کا کوڈ : 389270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش