0
Friday 18 Apr 2014 09:44

مشرف کو سزا نہ ہوئی تو اسکے منفی نتائج سامنے آئے گے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

مشرف کو سزا  نہ ہوئی تو اسکے منفی نتائج سامنے آئے گے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے قیام امن کے دعوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ ہمیں انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے موقع فراہم کئے گئے تھے۔ تاہم پارٹی کے قائد نے انکار کر دیا تھا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران ہم نے اپنے تمام تحفظات سے ان کو آگاہ کردیا ہے۔ مشرف کو سزا نہ ہوئی تو اسکے منفی نتائج برآمد ہونگے۔ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ حکومت کا یہ کہنا کہ صوبے میں امن و امان مکمل طور پر ٹھیک ہے، رٹ آف دی گورنمنٹ موجود ہے، قطعی طور پر غلط طور پر بےبنیاد ہے۔ صوبے میں نہ کوئی امن ہے اور نہ کوئی رٹ ہے۔ بلکہ کئی علاقے ایسے ہیں جو ہمارے لئے نوگو ایریا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل نے حال ہی میں نوشکی چاغی میں جو تاریخی جلسے کئے ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی۔ سردار اختر جان کو بذریعہ ہوائی جہاز جانے کیلئے روکنے کی کوشش کی گئی ہم بائی روڈ نوشکی دالبندین چاغی گئے۔ جو استقبال ہمارا ہوا وہ تاریخی استقبال تھا۔

انہوں نے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات میں ایک منصوبے کے تحت ہمیں ہروایا گیا ہے۔ جن الیکشن کے بارے جو ٹریبونل حکومت نے بنائے تھے اس میں ہم نے اپنے کیس داخل کئے۔ مگر وہ بھی خارج کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران اپنے تمام خدشات کا اظہار کیا۔ جس میں لاپتہ افراد کی بازیابی مسخ شدہ لاشوں کو روکنا علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا مگر افسوس کسی بات پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی۔ ڈاکٹر جہانزیب نے مزید کہا کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ہمارے ناراض بلوچوں سے رابطے ہیں۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا انہوں نے سردار عطاءاللہ مینگل، سردار اختر جان مینگل یا مجھ سے کوئی رابطہ کیا ہے۔ جو پاکستان میں موجود ہے۔ ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا تو بیرون ملک میں مقیم افراد سے جو حکومت ان کو ناراض بلوچ کہتی ہے میں ان کو ناراض نہیں کہتا کیونکہ وہ مظلوم لوگ ہیں اور ان کیساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہے۔ ان سے کیسے رابطہ کیا ہو گا۔ جو پاکستان میں موجود ہے۔ ان سے رابطہ نہیں کرسکتے تو وہ بیرون ملک میں مقیم افراد سے کیسے رابطہ کرسکتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 374085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش