0
Wednesday 11 Jun 2014 14:47
جیسے ہی علامہ ساجد نقوی قومی دفاعی پالیسی کا اعلان کرینگے ہم اسکا نفاذ کریں گے

شیعہ علماء کونسل نے 13 جون کو سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کردیا

جو ادارے اپنا تحفظ نہیں کرسکتے وہ ہمارا کیا کرینگے
شیعہ علماء کونسل نے 13 جون کو سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ تفتان اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کراچی کے زیر اہتمام خراسان سے نماش چورنگی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شیخ شبیر میثمی، علامہ ناظر عبّاس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ فیاض مطہری، علامہ واعظی، علامہ امینی، علامہ روح الله سمیت تنظیمی کارکنان اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو ہمارے ووٹوں سے اسمبلی میں گئے ہیں وہ ہمارا خون بہنے پر خاموش ہیں، میں پیغام دے رہا ہوں کراچی کے مومنین 13 جون کو آمادہ اور تیار رہیں اور علماء کی کال کا انتظار کریں، ہم جلد باز نہیں علماء سے مشورہ کے بعد ہو سکتا ہے کہ آئندہ سندھ اسمبلی کے اجلاس والے دن سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے اسمبلی کا اجلاس 13 جون کو بلوایا ہے، ممکن ہے شام 5 بجے آپکی ہماری ملاقات وہیں ہوگی، ہمارا یہ پیغام لوگوں کو پہنچا دو۔ علامہ ناظر عبّاس تقوی نے مزید کہا کہ جب ہم نکلیں گے تو سب دکھیں گے، تمہاری گولیاں ہوں گی ہمارا سینہ ہوگا۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ اب جوکوئی تمہیں کافر کہنے کی بات کرے اور انتظامیہ اس کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرے تو اس کی زبان کو گولی سے بند کردینا، ہم ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ گزشتہ حکومت کیخلاف دہشت گردی کے خلاف کوئی پالیسی تھی، نہ موجودہ حکمرانوں کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کوئی پالیسی ہے بلکہ دن بہ دن دہشت گردی کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے، کسی پاکستان کے ادارے کے ادارے نے ہماری آواز کو نہیں سنا، بتاؤ ایجنسیوں کیا تمہارا جی ایچ کیو محفوظ ہے، کیا تمہارے پاکستان کی اسمبلی محفوظ ہے، کیا ایف آئی اے محفوظ ہے، اب بتاؤ پاکستان کی سالمیت داؤ پر لگی ہے، پاکستان خطروں سے دوچار ہے، دہشت گردوں کے کنٹرول میں پاکستان ہے، دہشت گردوں کو روکنے کےلئے پاکستان کے ریاستی اداروں نے کیا اقدامات کئے ہیں۔ دوسری جانب شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شیخ شبیر میثمی نے کہا کہ جو ادارے اپنا تحفظ نہیں کرسکتے وہ ہمارا کیا کرینگے، ہم علامہ ساجد نقوی کے حکم کے منتظر ہے جیسے ہی وہ قومی دفاعی پالیسی کا اعلان کریں گے ہم عملی طور پر اسکا نفاذ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 391028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش