0
Monday 4 Oct 2010 08:24

اسلام آباد،ڈی ایچ اے کے قریب نیٹو آئل ٹینکرز پر فائرنگ،28 ٹینکرز جل گئے،3 افراد ہلاک 9 زخمی

اسلام آباد،ڈی ایچ اے کے قریب نیٹو آئل ٹینکرز پر فائرنگ،28 ٹینکرز جل گئے،3 افراد ہلاک 9 زخمی
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں نیٹو کے 28 آئل ٹینکرز جل کر تباہ اور فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔گزشتہ رات تھانہ سہالہ کی حدود ڈی ایچ اے فیز2 جی ٹی روڈ پر کھڑے نیٹو کیلئے تیل لے جانے والے آئل ٹینکرز پر 10 سے 15 مسلح افراد نے فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے جبکہ 28 نیٹو کے آئل ٹینکرز جل گئے،زخمیوں کو راولپنڈی اسپتال منقل کیا گیا،حادثے کے فوری بعد فائر ٹینڈر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور رات گئے تک آگ بھجانے میں مصروف رہے،تاہم ٹینکرز میں پٹرول اور ڈیزل ہونے کی وجہ سے آگ پر جلد قابو نہیں پایا جاسکا،دہشت گردی کی اس کارروائی کے بعد قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
 وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایس پی عمر حیات کے مطابق آئل ٹینکرز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا،کنٹینرز کی حفاظت کی ذمہ داری انکی اپنی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں نے حملے سے پہلے لوگوں کو بھاگنے کی وارننگ دی اور بعد ازاں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

خبر کا کوڈ : 39139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش