0
Monday 4 Oct 2010 14:55

رہبر انقلاب اسلامی کا کریمانہ فتوٰی،فتنہ و فساد کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کر دے گا،شیخ الازہر کی جانب سے فتوے کا خیرمقدم

رہبر انقلاب اسلامی کا کریمانہ فتوٰی،فتنہ و فساد کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کر دے گا،شیخ الازہر کی جانب سے فتوے کا خیرمقدم
 تہران:اسلام ٹائمز-مصر کے شیخ الازہر شیخ احمد الطیب نے پیغمبر اکرم ص کی ازواج اور اصحاب کی توہین کے حرام ہونے سے متعلق رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے فتوے کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ بحرین میں شیعہ مبلغ ہونے کا دعوی کرنے والے ایک شخص کی جانب سے پیغمبر اکرم ص کی زوجہ کی شان میں گستاخی کۓ جانے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے اس سلسلے میں فتوی پوچھا گیا تو آّپ نے اپنے فتوی میں فرمایا کہ ہے کہ" پیغمبر اکرم ص کی زوجہ پر تہمت لگانے سمیت اہل سنت بھائيوں کے مقدسات کی توہین کرنا حرام ہے،اور اس کا اطلاق تمام انبیاء کرام ع خصوصا سید الانبیاء پیغمبراعظم حضرت محمد مصطفی ص کی ازواج پر ہوتا ہے۔"
فارس خبر رساں ایجنسی نے اخبار الحیات کے حوالے سے لکھا ہے کہ مصر کے شیخ الازہر شیخ احمد الطیب نے ایک بیان میں رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کو ایک ایسا کریمانہ فتوی قرار دیا ہے جو فتنہ و فساد کا دروازہ بند کرنے کے لۓ انتہائي مناسب وقت پر جاری کیا گیا ہے۔شیخ احمد الطیب نے کہا ہے کہ یہ فتوی سازش کرنے والوں کے خطرات کے گہرے ادراک و علم کے ساتھ بروقت دیا گیا ہے،جس سے اتحاد بین المسلمین کی جانب آّپ [ رہبر انقلاب اسلامی ] کے شدید رجحان کی نشاندہی ہوتی ہے۔شیخ احمد الطیب نے مزید کہا ہے کہ جس چیز سے اس فتوے کی اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ یہ فتوی مسلمانوں کے ایک عظیم عالم دین،شیعوں کے ممتاز مرجع تقلید اور اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر کی جانب سے جاری کیا گيا ہے۔شیخ الازہر کے بیان میں مزید آیا ہے کہ جو شخص بھی مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دیتا ہے وہ گناہ گار ہے اور خدا تعالی کے عذاب کا مستحق ہے۔

خبر کا کوڈ : 39155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش