0
Friday 13 Jun 2014 17:29

خیبر پختونخوا کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

خیبر پختونخوا کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کرے گی۔ صوبائی اسمبلی کا خصوصی اجلاس کل سہ پہر چار بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ سینئر وزیر سراج الحق چار کھرب سے زیادہ کا صوبائی بجٹ پیش کریں گے۔ اس سے قبل صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ بجٹ میں 261 ارب روپے جاری بجٹ اور ایک 139 ارب 70 کروڑ روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے رکھے گئے ہیں۔ ترقیاتی پروگرام میں 39 ارب 65 کروڑ روپے غیر ملکی امدادی فنڈ بھی شامل ہے۔ بجٹ میں مجموعی طور پر 1251 منصوبوں پر رقوم خرچ کی جائیں گی۔ جس میں 711 جاری اور 540 نئے منصوبے شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 391753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش