0
Tuesday 5 Oct 2010 12:39

فلسطین،مغربی کنارہ،انتہا پسند یہودیوں کا حملہ،مسجد،قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کر دیئے

فلسطین،مغربی کنارہ،انتہا پسند یہودیوں کا حملہ،مسجد،قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کر دیئے
 بیت فجر:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق مغربی کنارے میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے حملہ کر کے مسجد اور قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کر دئیے۔بیت فجر میں میونسپل کونسل کے ایک عہدیدار علی تھوابتی نے بتایا انتہا پسند یہودیوں کا مسلح گروپ مسجد میں داخل ہوا،دیواروں پر نازیبا کلمات لکھے،قرآن پاک کے 15 نسخے،قالین نذر آتش کئے اور فرار ہو گئے۔انہوں نے کہا فلسطینیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔دسمبر کے بعد یہ چوتھا واقعہ ہے کہ انتہاپسند یہودیوں نے مسجد کی دیواروں پر نازیبا کلمات لکھے۔اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک فلسطینی مفتی محمد حسین نے کہا یہودی آبادکار علاقے میں کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 39245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش