0
Saturday 18 Sep 2010 13:06

صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز مذاکرات ملت فلسطین کے ساتھ خیانت ہے،احمد بحر

صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز مذاکرات ملت فلسطین کے ساتھ خیانت ہے،احمد بحر
غزہ:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے نائب سربراہ احمد بحر نے محمود عباس کی نتن یاھو نوازی کی مذمت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی وزیراعظم نتن یاھو کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی ہے۔احمد بحر نے کہا کہ محمود عباس کا یہ اقدام بیت المقدس پر صیہونی حکومت کے قبضے کو تسلیم کرنے کے برابر ہے۔احمد بحر نے صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز مذاکرات کو ملت فلسطین کے ساتھ خیانت قرار دیا اور کہا کہ یہ مذکرات امریکہ اور صیہونی حکومت کے مفادات کی راہ میں بڑا قدم ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ کی نگرانی اور سرپرستی  میں دوبارہ ساز باز مذاکرات شروع ہوئے ہیں،اس طرح کے مذاکرات کے ذریعے گزشتہ بیس برسوں میں فلسطینی انتطامیہ ایک بالشت زمین بھی آزاد نہیں کرا سکی ہے۔



خبر کا کوڈ : 37430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش