0
Tuesday 17 Jun 2014 16:40

بدقسمتی سے طاہر القادری کے ایجنڈے کو کامیابی ملی، کارکنان کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا، سعد رفیق

بدقسمتی سے طاہر القادری کے ایجنڈے کو کامیابی ملی، کارکنان کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دے گا۔ بدقسمتی سے طاہر القادری کے ایجنڈے کو کامیابی ملی ہے۔ طاہر القادری نے اپنے کارکنان کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ پریس کانفرنس میں جھوٹ کا تومار باندھا گیا۔ طاہر القادری جیسے بہروپیا حکمرانی کرنا چاہتا ہے۔ 23 مارچ کو طاہر القادری دہشت گردی کے خلاف ہونے والے آپریشن سے توجہ ہٹانے کے لئے ملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس نے اپنی جان بچانے کے لئے گولی چلائے۔ ایم کیو ایم کو نشانہ بناتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے اگر کراچی میں شہید ہونے والے گمنا م افراد کے۔ سوگ منانے شروع کر دیئے تو تین سو پینسٹھ دن کم پڑ جائیں گے۔ جوڈیشل کمیشن حقائق سامنے لائے گااور حد سے تجاوز کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ادھر حیدر عباس رضوی نے کہا کہ اقتدار کی گرمی حکومت کے سر کو چڑھ گئی ہے جو عوام نکال دے گی۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالہ سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے بھیڑیئے بے نقاب ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 392834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش