0
Wednesday 18 Jun 2014 15:33

موصل، تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے وابستہ 8 افراد زنانہ لباس میں گرفتار، جہاد النکاح کا ٹائم ٹیبل تیار

موصل، تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے وابستہ 8 افراد زنانہ لباس میں گرفتار، جہاد النکاح کا ٹائم ٹیبل تیار
اسلام ٹائمز۔ عراق کے شہر موصل کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ تکفیری دہشتگرد داعش سے وابستہ عناصر نے اب زنانہ لباس پہن کر اس شہر سے بھاگنا شروع کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش کے آٹھ ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو زنانہ لباس پہن کر موصل کے شمال مغربی علاقے سے فرار کر رہے تھے۔ عراقی سکیورٹی ذرائع نے تلعفر کے علاقے سے ایک ایسی مشین کا انکشاف کیا ہے جس کے ذریعے دہشتگرد سعودی عرب کی فوج سے رابطہ برقرار کرتے تھے۔ نیز عراق کی نیوز ایجنسی ’’نون‘‘ نے خبر دی ہے کہ دہشتگرد ٹولے داعش نے اپنے عناصر کے لیے جہاد النکاح کی تاریخیں اور اوقات معین کر دیئے ہیں۔ نون نیوز نے دہشتگردوں کے ہاتھوں کی لکھی ہوئی اس سند کو شائع کیا ہے جس میں ان کے جہاد النکاح کرنے کے اوقات معین کئے ہوئے ہیں اس سند میں دہشتگردوں کے سرغنوں کے نام کے ساتھ ان کے لیے تاریخ اور وقت معین کیا گیا ہے تاکہ وہ اس وقت جہاد فی سبیل اللہ سے فراغت حاصل کر کے جہاد فی سبیل النساء انجام دیں سکیں۔

خبر کا کوڈ : 393091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش