0
Thursday 19 Jun 2014 08:47

او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے، سرتاج عزیز

او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے۔ مسلم ممالک کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تحریک کی حمایت کریں بھارت کشمیر میں 7لاکھ فوج کے ذریعے قبضہ کیے ہوئے ہے۔ کشمیری عوام کو دبانے کے لیے بھارتی فوج کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں۔ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی 2 روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حراستی ہلاکتیں، جعلی مقابلے نوجوانوں کی گمشدگی معمول ہے۔ کشمیری عوام تشدد اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 1989ء میں تحریک آزادی کے آغاز کے بعد سے اب تک 10ہزار نوجوان لاپتہ ہوچکے ہیں۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری قیادت کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے، مقبوضہ کشمیر میں متعدد کشمیری رہنما گھروں میں نظر بند ہیں۔ بھارت کشمیری رہنماؤں کو پاسورٹ جاری نہیں کر رہا کشمیری قیادت کو عالمی فورسز پر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ کشمیر میں تشدد، خون ریزی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو سیاسی اور معاشی خلفشار سمیت انتہا پسندی اور عدم برداشت جیسے مسائل کا سامنا ہے، امت مسلمہ کو در پیش مسائل کا واحد حل اتحاد اور یگانت میں ہے۔

بدھ کے روز جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کی 2 روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ متحدہ ہو کر درپیش چیلنجز کو مواقعوں میں بدلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمت چاہتا ہے کیوں کہ مستحکم افغانستان خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا واحد حل اتحاد اور یگانت میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 393286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش