0
Friday 20 Jun 2014 08:46

کشمیر کو بھارت میں ضم کرنا بھاجپا کا ایجنڈا، 23 جون کو مزاحمتی ہڑتال ہوگی، یاسین ملک

کشمیر کو بھارت میں ضم کرنا بھاجپا کا ایجنڈا، 23 جون کو مزاحمتی ہڑتال ہوگی، یاسین ملک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر کشمیریوں کے ازلی و ابدی دشمن ہماری شناخت مٹانے کے درپے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی اور آر ایس ایس کشمیر کو بھارت کے اندر مکمل ضم کر دینے کے منصوبے کے تحت لاکھوں غیر ریاستی شرنارتھیوں(رفیوجیوں) کو جموں کشمیر کے باشندے قرار دے کر یہاں کے مسلم اکثریتی کردار کو ختم کردینے کی شازشیں تیار کررہے ہیں، یاسین ملک نے کہا کہ انہی مکروہ منصوبوں کے خلاف ہم نے بھرپور مزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسی پروگرام کے تحت سوموار مورخہ 23 جون 2014ء کے روز ہم نے کشمیریوں سے مکمل احتجاجی ہڑتال کے ساتھ ساتھ لال چوک کی جانب مارچ کرنے اور یہاں جمع ہوکر اپنے پُرامن احتجاج سے دنیا تک اپنا پیغام آزادی پہنچانے کی اپیل کی ہے، یاسین ملک نے یقین ظاہر کیا کہ کشمیری اپنے پُرامن، بھرپور اور ہمہ گیر احتجاج سے آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے مذموم کشمیر دشمن عزائم کو پیوستہ خاک کردیں گے۔
خبر کا کوڈ : 393607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش