0
Wednesday 25 Jun 2014 09:25

تعلیم یافتہ نوجوانوں کا ملی ٹینسی کی جانب مائل ہونا تشویشناک، محبوبہ مفتی

تعلیم یافتہ نوجوانوں کا ملی ٹینسی کی جانب مائل ہونا تشویشناک، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز ڈیموکرٰیٹک پارٹی کی صدر و ممبر پارلیمنٹ آف انڈیا محبوبہ مفتی نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کا ملی ٹینسی کی طرف مائل ہونے کو سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجہ میں جموں کشمیر تشدد کی بٹھی بنتی جا رہی ہے اور نوجوان زیادتیوں کا شکار ہو کر بندوق اٹھانے پر مجبور ہورہے ہیں، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں نہ کہیں افغانستان اور عراق کے حالات کا اثر کشمیر پر بھی پڑسکتا ہے، محبوبہ مفتی نے پانی، بجلی اور راشن وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خالی خزانے سے احکامات جاری کرنے کے بجائے عوام کے بنیادی مسائل حل کرے، سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے عمر عبداللہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ کہا کہ کہیں ہم نوجوانوں کو اس راستے پر تو نہیں لیجا رہے ہیں جہاں وہ جانا نہیں چاہتے، یہاں ظلم کو گہوارہ بنایا جارہا ہے، کہیں نہ کہیں نوجوان پولیس کی زیادتیوں اور ہراساں ہونے کی وجہ سے بندوق کا راستہ اختیار کررہے ہییں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترال میں مارے گئے جنگجو کی ماں نے کہا ہے کہ اس کے بچے کو اتنا ٹارچر کیا گیا کہ وہ بندوق اٹھانے پر مجبور ہوگیا، محبوبہ مفتی نے انکاؤنٹر کے بعد احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ انکاؤنٹرکے بعد لوگ جلوس نکالتے ہیں، اُس وقت احتیاط سے کام لینا چاہئے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا جاتا، انہوں نے گزشتہ روز سوپور میں بیس سالہ نوجوان ارشاد شاہ کو ہلاک کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتیاط سے کام لیا جاتا تو سوپور واقعہ پیش نہ آتا، تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت ایسی پالیسیاں اپنا رہی ہے جو نوجوانوں کو تشدد کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2009ء سے لیکر اب تک بے گناہوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ معمول بن چکا ہے کہ ہر واقعہ کے بعد انکوائری کا حکم دیا جاتا ہے لیکن پھر کچھ نہیں ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی پالیساں جس طرح نوجوانوں کو تشدد کی طرف دھکیل رہی ہیں، کہیں خدا نخواستہ جموں کشمیر بھی عراق اور افغانستان کی مانند نہ بن جائے، محبوبہ مفتی نے کہا کہ اب افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء ہورہا ہے اور عراق میں بنے دہشت گرد گروپ کا ایجنڈ ابھی کافی وسیع ہے، کہیں نہ کہیں جموں کشمیر اس سے متاثر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 394863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش