0
Wednesday 25 Jun 2014 11:55

حکومت نوجوانوں کی خودکفالت پر یقین رکھتی ہے، مریم نواز

حکومت نوجوانوں کی خودکفالت پر یقین رکھتی ہے، مریم نواز
 اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی خودکفالت پر یقین رکھتی ہے اس مقصد کے لیے نوجوانوں کے لیے قرضہ سکیم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت آزاد کشمیر میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی 100 فیصد تعلیمی اخراجات واپسی سکیم کے تحت آزاد کشمیر کے 3300 سے زائد طلباء میں 85 ملین روپے مالیت کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان چاہتے ہیں کہ ملک کے نوجوان اپنی توجہ صرف تعلیم کے حصول پر مرکوز کریں جن کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اب حکومت کرے گی اور ان کی تعلیم کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ انھوں نے کہا یہ خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کی تمام سکیموں میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے مساوی حصہ مختص کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ کم مراعاتی علاقوں کے نوجوان ملک کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کی طرح مساوی اہلیت کے حامل ہیں جس کا مطلب ہے کہ کم مراعات والے کسی علاقے میں ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں۔ سکیم کے تحت جنوبی پنجاب، اندروں سندھ، پورے بلوچستان، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، خیبرپختوانخوا کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے پوسٹ گریجوایت طلباء کے 100 فیصد تعلیمی اخراجات میں مالی سال 2013-14ء کے ختم ہونے سے قبل مدد دی جائے گی۔ چیئرپرسن نے کہا کہ سکیم کے تحت ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے کم مراعات یافتہ طلباء کے لیے ایک لاکھ روپے تک کے تعلیمی اخراجات کی 100 فیصد واپسی ہو گی جو اعلی تعلیم کے حصول کی جانب ان کے لیے بڑی معاونت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 394903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش