0
Thursday 26 Jun 2014 12:32

ہمیں متاثرین کیلئے کیمپ بنانے کا بھی اختیار نہیں، پرویز خٹک

ہمیں متاثرین کیلئے کیمپ بنانے کا بھی اختیار نہیں، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے مناسب جگہ پر کیمپ بنانے کا بھی اختیار نہیں، فیصلے وفاقی حکومت کرتی ہے لیکن گالیاں صوبائی حکومت کو پڑ رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ضمنی بجٹ کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے لئے وفاق کی جانب سے اعلان کردہ سات ہزار روپے ماہانہ امداد بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پانچ ہزار روپے رمضان پیکچ اور تین ہزار روپے کرایے کی مد میں دے رہی ہے لیکن یہ وفاقی حکومت کا مسئلہ ہے۔ نقل مکانی کرنے والوں کے لئے کیمپ اور امداد کی تقسیم کے پوائنٹس بنانے سمیت تمام فیصلے وفاقی حکومت نے کئے ہیں لیکن گالیاں صوبائی حکومت کو پڑ رہی ہیں۔ اگر ہمیں اختیار دیا جاتا تو ہم بہتر انتظام کرسکتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 395224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش