0
Wednesday 25 Jun 2014 23:09

کوئی طالبان اچھا نہیں، تمام گروپوں کیخلاف کارروائی، ٹھکانے تباہ کئے جائیں، حکومت

کوئی طالبان اچھا نہیں، تمام گروپوں کیخلاف کارروائی، ٹھکانے تباہ کئے جائیں، حکومت
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اچھے اور برے طالبان کی تفریق ختم کر دی ہے اور پاک فوج کو شمالی وزیرستان میں موجود تمام طالبان گروپوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ”ضرب عضب“ کو شروع ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک 300 سے زائد طالبان کے مارے جانے اور متعدد ٹھکانے تباہ ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ آج تازہ ترین کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گردوں نے فورسز کے سامنے ہتھیار بھی ڈال دیئے ہیں، تاہم حکومت نے اچھے اور برے طالبان میں تفریق ختم کرتے ہوئے فوج کو بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں تمام طالبان گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرتے ہوئے تمام ٹھکانے تباہ کر دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن مزاحمت کرنے والے طالبان کے خلاف کیا جا رہا ہے جبکہ وہاں ایسے طالبان بھی موجود ہیں جنہیں حکومت اچھا سمجھتی ہے، تاہم اب یہ خبریں دم توڑ گئی ہیں اور حکومت نے فوج کو تمام طالبان گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 395126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش