0
Friday 27 Jun 2014 20:52

سانحۂ لاہور حادثہ نہیں منصوبہ بندی سے کیا گیا ریاستی ظلم تھا،سنی اتحاد کونسل

سانحۂ لاہور حادثہ نہیں منصوبہ بندی سے کیا گیا ریاستی ظلم تھا،سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری، میاں فہیم اختر اور ملک بخش الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران طاہرالقادری کے خلاف تحقیقات کرنے سے پہلے اپنی دولت کا حساب دیں اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا جواب دیں۔ انتقامی کارروائیوں سے حکمرانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ سانحۂ لاہور حادثہ نہیں منصوبہ بندی سے کیا گیا ریاستی ظلم تھا۔ نظام کی تبدیلی سے ہی حقیقی تبدیلی آئے گی۔ پولیس کو سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے استعمال کرنا جمہوریت نہیں۔ سیاسی مخالفین کو خوفزدہ کرنے کا حکومتی منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔ اہم حکومتی عہدے خاندان میں بانٹ لینا کون سی جمہوریت ہے۔ پنجاب پولیس کو نجی ملائیشیا بنا لینا جمہوری روح کے منافی ہے۔ طاہر القادری کی کوئی حیثیت نہیں تو حکمرانوں پر کپکپی کیوں طاری ہے۔ حکمران جلسے اور جلوسوں سے نہ گھبرائیں کیونکہ یہ سب کچھ جمہوریت کا حصہ ہیں اور ماضی میں آج کے حکمران بھی احتجاجی تحریکیں چلاتے رہے ہیں۔ پرامن جمہوری انقلاب کا راستہ روکا گیا تو خونی انقلاب آئے گا۔ موجودہ انتخابی نظام کے تحت صرف ارب پتی ہی الیکشن جیت سکتے ہیں۔ حکومتی کمزوری اور بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ جمہوریت کے سب سے بڑے دشمن حکمران خود ہیں۔ عوام دشمن نظام سے بیزار طبقات متحد ہو جائیں۔ ظالموں اور مظلوموں کی آخری فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے۔
خبر کا کوڈ : 395613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش