0
Tuesday 1 Jul 2014 16:23

کراچی میں پانی کا شدید بحران جاری

کراچی میں پانی کا شدید بحران جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو پانی سپلائی کرنے والی واٹر بورڈ کی دو لائنیں پھٹ گئی جس کے باعث شہر میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق دھابیجی میں گھارو پمپنگ اسٹیشن پر کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن نمبر 2 اور 5 پھٹ گئیں جس کے باعث شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ ترجمان کراچی واٹر بورڈ کے مطابق لائنوں کے پھٹنے سے کراچی کو 10 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا جبکہ آج بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ دوسری جانب دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث واٹر بورڈ کے سسٹم نے کام کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو بجلی کا نظام فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 396649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش