0
Sunday 29 Jun 2014 19:19

بجلی کی بندش کے باعث کراچی کو ڈیڑھ کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل

بجلی کی بندش کے باعث کراچی کو ڈیڑھ کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل
اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بند ہونا معمول بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ایک بجکر 45 منٹ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اور کے تھری نظام فراہمی آب کو بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی جو ڈھائی بجے رات کو بحال کی گئی اس وجہ سے فیز فور کے پمپوں کے ذریعے 2 بجکر 45 منٹ اور کے تھری نظام کے تحت چلنے والے پمپوں کے ذریعے رات3 بجے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کی جا سکی۔ ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے ترجمان کے مطابق شہر میں بارشیں نہ ہونے اور حب ڈیم سے پانی کی فراہمی منقطع ہونے سے پیدا قلت آب کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے، بجلی کی فراہمی بند ہونے اور پمپنگ نہ ہونے سے کراچی کو ہفتہ کے روز ایک کروڑ 50 لاکھ گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا، ڈیڑھ کروڑ گیلن پانی کی کمی کے باعث شہر کے زیادہ تر علاقے متاثر ہوئے ہیں اور اگر بجلی کی غیر اعلانیہ بندشں کا یہ سلسلہ نہ رکا تو خدشہ ہے کہ رمضان المبارک میں پانی کا بحران مزید سنگین صورت اختیار کرلے گا۔
خبر کا کوڈ : 396099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش