0
Wednesday 2 Jul 2014 21:44

بھارت اپنی ملٹری مائیٹ کے ذریعے سے کشمیر پر قابض ہے، حریت کانفرنس (گ)

بھارت اپنی ملٹری مائیٹ کے ذریعے سے کشمیر پر قابض ہے، حریت کانفرنس (گ)
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) نے بی جے پی کے نائب صدر مختار عباس نقوی کے کشمیر سے متعلق دئے گئے بیان کو ان کے ذہنی دیوالیہ پن سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھارت کا جائز حصہ تھا، نہ ہے اور نہ آئندہ ایسا ہونا ممکن ہے۔ بھارت اپنی ملٹری مائیٹ کے ذریعے سے کشمیر پر قابض ہے اور اس ریاست کی متنازعہ حیثیت اتنی بڑی حقیقت ہے کہ کوئی بھی ذی ہوش شخص اس سے انکار نہیں کرسکتا ہے، حریت کانفرنس (گ) نے کہا کہ کشمیر کے آزادی پسند عوام اپنے پیدائشی اور بنیادی حق، حقِ خودارادیت کے لئے ایک جائز جدوجہد کررہے ہیں اور وہ بھارتی حکمرانوں کی دھمکیوں سے ڈر کر اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے ہیں، اپنے ایک اخباری بیان میں حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ مختار عباس نقوی کا بیان آوٹ آف فرسٹیشن دیا گیا بیان ہے اور ان کی فرسٹیشن ویسے بلاوجہ بھی نہیں ہے وہ بھارتی پارلیمان کے الیکشن میں بُری طرح سے ہار گئے ہیں اور بعد میں مودی کابینہ میں ان کا نام نہ آنے سے وہ اور زیادہ مایوس ہوگئے ہیں۔

حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان نے مختار عباس نقوی کی حالت کو قابل رحم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان نام ہونا مختار کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے اور اب وہ اپنے کو ”شاہ سے زیادہ وفادار“ ثابت کرنے کے لئے کشمیری آزادی پسندوں پر برس پڑے ہیں، اس طرح سے موصوف نے اپنا وہ غصہ نکالنے کی بھی کوشش کی ہے جو ان کو اپنا خواب پورا نہ ہونے پر آرہا ہے، ترجمان نے کہا کہ کشمیری قوم کی آزادی کے لئے جدوجہد مختار نقوی کے خواب و خیال جیسا کوئی معاملہ نہیں ہے، بلکہ یہ جدوجہد ایک زندہ حقیقت ہے اور اس میں نہ صرف کشمیری قوم کی بیش بہا قربانیاں ہی شامل ہیں، بلکہ اس کی پُشت پر اقوامِ متحدہ کی 18 قراردادیں اور بھارتی حکمرانوں کے وہ وعدے اور معاہدے بھی ہیں، جو انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 396852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش