اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بدھ کے روز نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان نے سیف اللہ چٹھہ کو بلوچستان میں بحیثیت چیف سیکرٹری تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلٰی بلوچستان اور نئے چیف سیکرٹری نے بلوچستان کی مجموعی صورتحال بالخصوص امن و امان سے متعلق صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔