0
Friday 4 Jul 2014 22:42

تحریک انصاف نے نجم سیٹھی سے مستعفی ہونیکا مطالبہ کر دیا

تحریک انصاف نے نجم سیٹھی سے مستعفی ہونیکا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی جانب سے نوازے جانیوالے لوگ آہستہ آہستہ عہدوں سے الگ ہو رہے ہیں، ارسلان افتخار کے بعد مصطفی رمدے بھی مستعفی ہو گئے ہیں اور اب نجم سیٹھی کو بھی چاہیئے کہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے کو بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کا وائس چیئرمین تعینات کیا گیا تھا اور سیاسی جماعتوں و سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد ارسلان افتخار نے استعفیٰ دیدیا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات ہونیوالے سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے کے بیٹے کی تقرری بھی شروع سے متنازع رہی اور وکلاء برادری کا موقف تھا کہ عہدے کے لیے 45 عمر کی حد مقرر ہے جس پر مصطفی رمدے کی تقرری موزوں نہیں۔
خبر کا کوڈ : 397357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش