0
Monday 7 Jul 2014 12:35

دھاندلی کے الزامات پر افتخار چوہدری کا عمران خان کیخلاف عدالت جانیکا فیصلہ

دھاندلی کے الزامات پر افتخار چوہدری کا عمران خان کیخلاف عدالت جانیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے عام انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کرنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق عمران خان کی جانب سے بغیر ثبوت 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات لگا کر شخصیت کو متنازع بنانے کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افتخار محمد چوہدری نے دھاندلی کے الزامات پر عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری گذشتہ سال دسمبر میں اپنے عہدے سے سکبدوش ہوئے تھے۔ عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس پر الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ افتخار محمد چوہدری عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے ذمہ دار ہیں، لہذا ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 397812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش