0
Tuesday 8 Jul 2014 15:36

شمالی وزیرستان، جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 13 دہشتگرد ہلاک، 7 ٹھکانے تباہ

شمالی وزیرستان، جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 13 دہشتگرد ہلاک، 7 ٹھکانے تباہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب بھرپور طریقہ سے جاری ہے، فورسز کی تازہ کارروائی کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دیگان میں کارروائی کی۔ جس کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ میران شاہ میں پاک فوج کے زمینی دستوں کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔ مادر وطن کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردوں کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے۔ تین ہفتوں سے جاری آپریشن میں انتہا پسندوں کے زیر کنٹرول علاقے سے بھاری مقدار میں خطرناک جدید ہتھیار، بارودی مواد سے بھری فیکٹریاں اور ٹینک شکن بارودی سرنگیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 398079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش