0
Friday 18 Jul 2014 00:56

مختلف ممالک نے یوکرین کا فضائی بائیکاٹ کردیا

مختلف ممالک نے یوکرین کا فضائی بائیکاٹ کردیا
اسلام ٹائمز۔ دنیا کے مختلف ممالک نے یوکرین کا فضائی بائیکاٹ کردیا ہے۔ یہ بائیکاٹ ملائشیا کے مسافر بردار طیارے ایم ایچ 17 کو یوکرینی حدود میں نشانہ بنائے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 295 مسافر جاں بحق ہوئے ہیں۔ جس علاقے میں یہ طیارہ گرا ہے وہ باغیوں کے زیر کنٹرول ہے۔ یوکرین کی حکومت نے کہا ہے کہ ملائشیا کے مسافر بردار طیارے کو باغیوں نے نشانہ بنایا ہے جبکہ باغیوں نے یہی الزام سکیورٹی فورسز پر عائد کیا ہے۔ اس حادثے کے بعد کئی ممالک نے اپنی ائیرلائنز کو یوکرین کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ یوکرین کا فضائی بائیکاٹ کرنیوالے ممالک میں برطانیہ، روس، ہالینڈ، فرانس اور ترکی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 400089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش