0
Saturday 19 Jul 2014 20:50

الیکشن کمیشن کا سیمینار پیپلز پارٹی کا اجتماع ہے، حفیظ الرّحمٰن

الیکشن کمیشن کا سیمینار پیپلز پارٹی کا اجتماع ہے، حفیظ الرّحمٰن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی چیف آرگنائزر حافظ حفیظ الرحمان نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے زیراہتمام منعقدہ سیمنار کو پاکستان پیپلز پارٹی کا اجتماع قرار دے کر بائیکاٹ کر دیا۔ قوم پرست رہنماء و گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبر نواز خان ناجی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کریم خان نے بھی حفیظ الرّحمان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے سیمنار کا بائیکاٹ کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں کمپیوٹرائز ووٹر لسٹوں کے حوالے سے سیمنار کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سٹیج پر وزیراعلٰی سید مہدی شاہ، سپیکر وزیر بیگ اور وزیر قانون ڈاکٹر علی مدد شیر کو بٹھانے پر نون لیگ کے حافظ حفیظ الرحمان نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب الیکشن کمیشن کے زیراہتمام منعقد کی گئی ہے لہٰذا سٹیج پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے ذمہ داروں کو بٹھایا جائے، ہم پی پی پی کی کسی تقریب میں شرکت کے لئے نہیں آئے ہیں اور مہدی شاہ کو بھی سٹیج پر بیٹھے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ جس پر وزیراعلٰی سید مہدی شاہ نے کہا کہ اگر آپ کو مجھے سٹیج پر بیٹھے دیکھنا پسند نہیں تو آپ یہاں سے جا سکتے ہیں۔ جس پر حفیظ الرحمان، نواز خان ناجی اور کریم خان کے کے بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔ بعد ازاں انتظامی آفیسران نے انہیں بتایا کہ نون لیگ کے حفیظ الرحمان کے لئے الگ سے بریفنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 400392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش