0
Friday 18 Jul 2014 17:24

مہدی شاہ حکومت نے کرپشن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، میر غضنفر

مہدی شاہ حکومت نے کرپشن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، میر غضنفر
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ ادارہ برائے تعلیم آگاہی کے زیر نگرانی سالانہ تعلیم معیار 2013ء اثر ASER ہنزہ نگر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر غضنفر علی خان سابق چیف ایگزیکٹیو گلگت بلتستان نے کہا کہ اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے نہ کہ تین سے چار لاکھ روپے رشوت لیکر ان پڑھ لوگوں کو بھرتی کرے۔ گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری محکموں میں ایک روایت قائم ہے وہ یہ کہ رشوت دو نوکری لو کی بنیاد رکھی ہے۔ مہدی شاہ کی زیرنگرانی حکومت نے کرپشن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہنزہ میں جو بھی سکول تعمیر ہوا ہے میرے اور رانی کے منصوبے ہیں۔ آج ہمارے سیاسی نمائندے ہمارے پروجیکٹس پر اپنے نام کے تختیاں لگاتے ہیں۔ ان کو چاہیے کہ اپنے دور اقتدار کا کوئی منصوبہ مکمل کر کے افتتاح کرے اور اپنے نام کا تختہ لگوا دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ تعلیم کے میدان میں سب سے آگے ہے اور اس کا کریڈیٹ پرنس کریم آغاخان کو جاتا ہے۔ اس کے بعد سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کا قیام عمل میں آیا۔ ہنزہ میں تعلیم کے فروغ میں میرخاندان کا اہم رول رہا ہے، انھوں نے تعلیم حاصل کروانے کے لئے ہنزہ سے باہر بھیجتے رہے جبکہ آج سکالرشپ حاصل کر کے بیرون ممالک جاتے ہیں۔ ہنزہ نگر میں شرح خواندگی 100 فیصد ہونے کے باوجود حکومت اس ضلع میں تحصیلدار سے لیکر ڈی سی تک پاکستان کے دیگر صوبوں سے بھیجتے ہیں جو نہایت افسوس کا مقام ہے۔
خبر کا کوڈ : 400178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش