0
Sunday 20 Jul 2014 17:42

پاراچنار، یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

پاراچنار، یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا کی طرح کرم ایجنسی میں بھی مولائے متقیان حضرت امام علی علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار اور مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ ای کے علاوہ پاراچنار کے ملحقہ تمام دیہاتوں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔

مجالس سے علاقے کے جید علمائے کرام نے خطاب کیا اور نوحہ خوانوں نے مولا علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے نوحے پڑھے۔ مرکزی امام بارگاہ میں مولانا الطاف حسین جبکہ مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ ای میں علامہ سید عابد حسین الحسینی اور مولانا سید شجاع حسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے حضرت امام علی علیہ السلام کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی اور دین ناب محمدی کو بچانے کی خاطر قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسکے علاوہ زیارت عباس علمدار سمیر اور امام بارگاہ و زیارت کنڈے عباس علمدار سمیت پاراچنار کے ملحقہ دیہاتوں میں بھی عزاداروں نے مجالس اور زنجیر زنی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مجالس کی حفاظت کیلئے مقامی رضاکاروں سمیت انتظامیہ نے بھی سکیورٹی کے موثر اقدامات کئے تھے۔ اس دوران پاراچنار شہر کے اندر ہر قسم ٹریفیک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

خبر کا کوڈ : 400556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش