0
Monday 21 Jul 2014 23:47

ملائیشین طیارے کو روسی میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جان کیری

ملائیشین طیارے کو روسی میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ جان کیری کا کہنا ہے کہ شواہد سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ملائیشین ایئرلائن کی فلائٹ ایم ایچ 17 پر حملے کے لیے روسی میزائل استعمال کیا گیا تھا۔ یوکرائن کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے ملائیشیا کے مسافر طیارے کے حوالے سے روس کے حامی ایک یوکرینی علیحدگی پسند نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کا بلیک باکس یوکرائن کے ہاتھ لگ چکا ہے۔ جبکہ روس نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے اس واقعے کی ذمہ داری یوکرائنی فوج پر ڈال دی ہے۔ جان کیری کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سےیوکرائن کو گزشتہ ماہ مسلح فوجوں پر مشتمل 150 گاڑیوں کا کانوئے، ٹینک اور راکٹ لانچرز کی سپلائی ہوتی رہی ہے۔ سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جان کیری کا کہنا تھا کہ 'یہ بات واضح ہے کہ روس کی جانب سے ایک پورا سسٹم یوکرائن منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ جمعرات کو بوئنگ 777 طیارے ایم ایچ 17 کو مبینہ طور پر زمین سے 33 ہزار فٹ کی بلندی پر نشانہ بنا کر مار گرایا گیا تھا، جس سے 298 مسافر اور عملے کے افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ملائیشیا کے طیارے ایم ایچ 17 میں 189 ڈچ، 44 ملائیشین، 27 آسٹریلوی، 12 انڈونیشین، 9 برطانوی، چار جرمن، تین فلپائنی، ایک کینیڈین، چار بیلجیئم اور نیوزی لینڈ کا ایک باشندہ سوار تھا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 100 سے زائد ایچ آئی وی ماہرین بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 400780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش