0
Wednesday 30 Jul 2014 19:24

کراچی کے ساحل سی ویو کلفٹن پر نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق

کراچی کے ساحل سی ویو کلفٹن پر نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ساحل سی ویو کلفٹن پر نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن کے قریب سی ویو کے ساحل پر 5 افراد سیر و تفریح کیلئے آئے تھے کہ سمندر پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے نکال لیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی لاشوں کو بوٹ بیسن تھانے میں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ عید کے دوران ساحل پر عوام کی بڑی تعداد پکنک منانے آتی ہے اور اس دوران بعض منچلے افراد سمندر میں نہاتے وقت احتیاطی تدابیر کا لحاظ نہیں رکھنے جس کے باعث اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں جبکہ اس موسم میں سمندر میں تیز لہریں بھی پیدا ہوتی ہیں، دوسری جانب کراچی کی انتظامیہ پہلے ہی عوام کو سمندر میں نہانے کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 402230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش