0
Friday 1 Aug 2014 12:33

سابقہ ملازمہ نے سعودی شاہی خاندان کا پول کھول دیا

سابقہ ملازمہ نے سعودی شاہی خاندان کا پول کھول دیا
اسلام ٹائمز۔ مغربی میڈیا سعودی شاہی خاندان کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر مبنی رپورٹس جا بجا تیار کرتا رہتا ہے اور اسی نوعیت کی ایک تازہ کتاب میں الزام لگایا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے افراد اپنے غیر ملکی گھریلو ملازمین کے ساتھ نتہائی براسلوک کرتے ہیں، اور آواز اٹھانے والوں کو مذہبی پولیس کے حوالے کردیتے ہیں۔ یہ کتاب "Behind Palace Walls" 51 سالہ خاتون کے گارشیا نے لکھی ہے۔ گارشیا کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار ماہ کیلئے ایک سعودی شہزادی کے ہاں ملازمت کے دوران غیر ملکی گھریلو ملازمین کے ساتھ بدترین سلوک دیکھا اور جب اس کے خلاف آواز اٹھائی تو اسے فوراً جہاز میں بٹھا کر ملک سے نکال دیا گیا۔ گارشیا کا کہنا ہے کہ وہ نوجوان سعودی شہزادی کے محل میں دو فلپائنی اور دو ملاوی کی خواتین ملازماﺅں کی سربراہ تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہزادی بات بات پر بگڑ جاتی تھی اور اکثر ملازم خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتی، ان کے کمروں میں اودھم مچا کر توڑ پھوڑ کرتی اور خطرناک دھمکیاں بھی دیتی۔ ان کا کہنا ہے کہ فلپائنی ملازماﺅں کے ساتھ خصوصاً بہت برا سلوک کیا جاتا ہے اور ایک ملازمہ کو شہزادی نے ناراض ہونے پر حکم دیا کہ وہ برف سے بھری بالٹی کو سر پر اٹھا کر ساری رات اس کے کمرے کے باہر کھڑی رہے۔ گارشیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والی ملازماﺅں کے پیچھے مغربی پولیس ”مطاوہ“ کو لگادیا جاتا ہے اور ملازمین کے پاسپورٹ مالکان کے قبضے میں ہونے کی وجہ سے وہ نجات بھی نہیں پاسکتے۔ گارشیا نے ریاض کو مشرق وسطیٰ کے سب سے زیادہ قدامت پسند شہر قرار دیا ہے دوبارہ کبھی وہاں نہ جانے کا عزم ظاہر کیا۔
خبر کا کوڈ : 402367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش