0
Thursday 26 Jun 2014 11:12
دہشتگرد سعودی عرب میں بھی داخل ہوگئے

سعودی عرب کی بھڑکائی ہوئی آگ خود اسے جلانے کیلئے تیار

سعودی عرب کی بھڑکائی ہوئی آگ خود اسے جلانے کیلئے تیار
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش  عراق کے بعد اب سعودی عرب کی سرحد  عبور کرکے  سعودی سرحدی علاقے عرعر پر قابض ہوگیا ہے۔ الحیات  نیوز پیپر نے دعویٰ کیا ہے کہ  عراق کے صوبے الانبار میں  موجود  دہشت گرد گروہ داعش کے دستے  جو کہ پہلے   شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر حملہ کر رہے تھے اب انہوں نے سعودی عرب کا رخ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق داعش کے دہشتگرد عراقی مغربی صحرا عبور کرکے  سعودی عرب کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں  اور شہر عرعر پر قبضہ کر لیا ہے۔ ایران اور شام نے  ان دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے  ممالک سے بارہا کہا تھا کہ  آگ بھڑکانے والے ممالک یاد رکھیں کہ ایک دن یہ آگ انہیں بھی جلائے گی اور یہ بات اب سچ ثابت ہوتے دکھائی دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 395207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش