0
Tuesday 5 Aug 2014 13:37

غزہ کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کرسکتی، سعیدہ وارثی مستعفی

غزہ کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کرسکتی، سعیدہ وارثی مستعفی
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے غزہ کی صورتحال کے باعث اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پر برطانوی حکومت کی پالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کرسکتیں، لٰہذا اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہیں۔ منگل کو اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے ایک پیغام میں سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ "انتہائی دکھ کے ساتھ آج صبح میں نے وزیراعظم کو اپنے استعفٰی سے متعلق آگاہ کیا ہے۔" اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ "میں غزہ کے حوالے سے حکومت کی پالیسیوں کی مزید حمایت نہیں کرسکتی۔"
سعیدہ وارثی برطانوی دفتر خارجہ کی سینیئر منسٹر آف اسٹیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ فیتھ اور کمیونیٹیز کی وزیر کا عہدہ بھی سنبھالے ہوئے تھیں۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انھوں نے اپنے دونوں عہدوں سے استعفٰی دیا ہے یا نہیں۔ سعیدہ وارثی برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون رکن کابینہ ہیں، جنھوں نے 2010ء میں برطانوی کابینہ میں شمولیت اختیار کی۔ لندن کے میئر بورس جونسن نے سعیدہ وارثی کے استعفٰی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد از جلد حکومت میں واپس آئیں۔ گوجر خان میں پیدا ہونے والی سعیدہ وارثی کا خاندان 1960ء میں پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوگیا تھا۔ انھوں نے اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ سعیدہ وارثی نے اپنے آبائی گاؤں گوجر خان میں خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالےسے پانچ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز بھی کھول رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 403178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش