0
Thursday 7 Aug 2014 22:38

پولیس کا مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، سنی اتحاد کونسل کے سینکڑوں کارکن گرفتار

پولیس کا مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، سنی اتحاد کونسل کے سینکڑوں کارکن گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے سینکڑوں عہدیداران و کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فیصل آباد، چنیوٹ اور میانوالی سمیت مختلف شہروں میں رات گئے پولیس نے گھروں کی دیواریں پھلانگ کر سینکڑوں عہدیداران و کارکنان کو حراست میں لیا۔ پولیس نے گرفتاریوں کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور گرفتار کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پرامن کارکنوں کی پکڑدھکڑ حکومتی بوکھلاہٹ کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالمانہ کریک ڈاؤن سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے اور نہ ہی عوامی انقلاب کا راستہ روکا جا سکتا ہے اور نہ ہی حکومتی جبر سے عوامی انقلاب کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔ مفتی محمد سعید رضوی نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ بلاجواز گرفتاریاں بند نہ ہوئیں تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔ ہمارے صبر کو آزمانے والے حکمران ناکام و نامراد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صبر حکومتی جبر کو شکست دے گا، حکومت طاقت کا استعمال کر کے ہمیں امن کے راستے سے ہٹانا چاہتی ہے، کارکنوں کے جذبۂ جنوں کے سامنے حکمران ٹھہر نہیں سکیں گے، حکومت طاقت کا بے رحمانہ استعمال کر کے خود حالات خراب کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 403615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش