0
Friday 8 Aug 2014 12:51

پنجاب حکومت نے لاہور میں رینجرز کو طلب کر لیا

پنجاب حکومت نے لاہور میں رینجرز کو طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے 10 سے 14 اگست تک شہر میں رینجرز کی 5 کمپنیوں کو طلب کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں 10 سے 14 اگست تک رینجرز کی 5 کمپنیوں کو طلب کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو ایک درخواست دی گئی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی، پٹرول اور سی این جی پمپس بند کرنے اور موبائل فون سروس بند کرنے کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری نے ساننحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں 10 اگست کو یوم شہداء بنانے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ صوبائی حکومت نے طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر کنٹینر لگا کر اسے سیل کر دیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 403685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش