0
Tuesday 12 Aug 2014 14:38

پی ٹی آئی کے پروانے تمام رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین خان

پی ٹی آئی کے پروانے تمام رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین خان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت آزادی مارچ کے راستے میں چاہیے جتنی بھی رکاوٹیں کھڑی کریں، ہم عبور کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر آزادی مارچ کے حوالے سے منعقد ہونیوالے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں سات اضلاع پرمشتمل ساؤتھ ریجن تحریک انصاف کاقافلہ میری قیادت میں چودہ اگست کی صبح چھ بجے ڈیرہ اسماعیل خان سے روانہ ہوگا۔ جس میں ہزاروں کارکنان شریک ہونگے۔ جعلی مینڈیٹ اور دھاندلی کے ذریعے بننے والی حکومتوں کاراستہ روکنے کیلئے آزادی مارچ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ آزادی مارچ میں شرکت کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ میاں برادران آزادی مارچ سے خائف ہوچکے ہیں۔ وہ جتنی چاہیں رکاوٹیں کھڑی کرلیں لیکن تحریک انصاف کے پروانے تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد جا پہنچیں گے کیونکہ آزادی مارچ پاکستان کی عوام کو حقیقی جمہوریت کی طرف لے جانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 404367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش