0
Saturday 9 Aug 2014 10:49

انقلاب اور آزادی مارچ روکنے کیلئے پولیس کو بھاری گرانٹ جاری

انقلاب اور آزادی مارچ روکنے کیلئے پولیس کو بھاری گرانٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے لئے اسلام آباد پولیس کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی ہے، یہ رقم اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرنے کے لئے کرائے پر کنٹینرز حاصل کرنے، پولیس کے کھانے، ٹرانسپورٹ، آنسو گیس کے شیل اور دیگر سازوسامان کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے موقع پر اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے مجموعی طور پر 12 ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آزادی مارچ کے دوران اسلام آباد پولیس کی معاونت کے لئے پنجاب سے 4 ہزار جبکہ آزاد کشمیر سے 1 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد پہنچیں گے اس سلسلے میں مختلف شہروں سے پولیس کے تازہ دم دستووں نے اسلام آباد پہنچنا شروع کردیا ہے۔ اسلام آباد کو سیل کرنے کے لئے کنٹینر لگائے جائیں گے، پولیس کے کھانے ،ٹرانسپورٹ ، آنسو گیس کے شیل اور دیگر ساز و سامان سمیت کنٹینرز کی تنصیب پر آنے والے اخراجات کے لئے وزارت داخلہ نے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ پولیس کو مل چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 403813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش