0
Tuesday 12 Aug 2014 20:50

پاکستان کو دی گئی فوجی امداد ہندوستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، امریکی وزیر دفاع

پاکستان کو دی گئی فوجی امداد ہندوستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، امریکی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ پاکستان کو دی گئی فوجی امداد ہندوستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، فاٹا میں دہشتگردوں کی موجودگی پر پاکستان کو خود تشویش ہے، نئی دہلی میں ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہیں، اسلام آباد کو ملنے والی فوجی امداد کیلئے سرٹیفکیٹ درکار ہوتی ہے، پاکستان امریکی فوجی امداد کو ہندوستان کیخلاف کبھی استعمال نہیں کرسکتا، چک ہیگل نے کہا کہ فاٹا میں دہشتگردوں کی موجودگی پر امریکہ کی تشویش سے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون پر آگاہ کردیا لیکن دہشتگردوں کی موجودگی پر خود پاکستان بھی پریشان ہے، ایک سوال پر چک ہیگل نے کہا کہ ہندوستان کو عالمی لیڈر کا کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بننا خود نئی دہلی کے فائدے میں ہوگا، بھارتی وزیراعظم کو وہائٹ ہاؤس آنے کی دعوت پر چک ہیگل نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کو نریندر مودی کی واشنگٹن آمد کا انتظار ہے۔
خبر کا کوڈ : 404404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش