0
Wednesday 13 Aug 2014 10:12

قوم وفاقی حکومت سے عاجز آچکی سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے، پرویز خٹک

قوم وفاقی حکومت سے عاجز آچکی سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو باور کرا دیا ہے۔ خیبر پی کے سے پی ٹی آئی کا ایک ایک ورکر اسلام آباد پہنچے گا۔ وہ قافلوں کو روکنے کی ناکام کوششیں ترک کردیں، خیبر پی کے سمیت ملک بھر سے پاکستانی عوام اور کارکنان حقیقی جمہوریت کیلئے سروں پر کفن باندھ کر آزادی مارچ کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے اور منزل حاصل کرکے رہیں گے۔ نوشہرہ میں ممتاز ماہر تعلیم و پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک کی وفات پر انکے کزن یاسر خان سے تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا تحریک انصاف کا آزادی مارچ پرُامن، آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ اب دنیا کی کوئی بھی طاقت اس عوامی سیلاب کو روک نہیں سکتی۔ مزید برآں پہاڑی کٹی خیل، پشتون گڑھی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا پی ٹی آئی کا آزادی مارچ تبدیلی مارچ ثابت ہوگا، قوم وفاقی حکومت سے عاجز آ چکی ہے انہیں صرف قیادت کی ضرورت ہے اور یہ قیادت صرف اور صرف عمران خان دے سکتے ہیں، ہماری صوبائی حکومت نے 14 ماہ میں نظام کی تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے پر جو ٹھوس کام کیا ہے۔ وہ عوام کے سامنے ہے۔ پنجاب کے حکمران مجھے نصیحتیں نہ کریںبلکہ وہاں راستے کھول کر اور لوگوں کی پکڑ دھکڑ بند کرکے پنجاب کے عوام پر رحم کھائیں۔ وزیراعلیٰ نے مانکی شریف میں بی ایچ یوکا اچانک معائنہ بھی کیا اور اس میں سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 404500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش