0
Saturday 16 Aug 2014 21:36

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشیں، 27 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشیں، 27 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارش کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، دوسری جانب بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں مسلسل بارش کے نتیجے میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور درجنوں گاؤں زیر آب آگئے ہیں، اتراکھنڈ میں حکام نے آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی وارننگ جاری کی ہے اور وہاں سے مقامی صحافی نے بتایا ہے کہ ابھی بھی بارش جاری ہے، جمعرات کی رات سے جاری بارش نے ریاست کے کئی علاقوں میں تباہی مچائی ہے، حکام نے کہا ہے کہ ریاست کے پوڑی ضلع میں بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، دوسری جانب ریاستی دارالحکومت دہرہ دون میں مٹی کے تودے گرنے سے 3 مکانات ملبے میں دب گئے تھے جہاں سے 5 افراد کی لاشیں باہر نکال لی گئی ہیں، مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے ریاست کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں سے پوری تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 405106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش