0
Saturday 16 Aug 2014 08:58

فرقہ پرستی کے زہر نے بہت سارے لوگوں کی جان لی، اب لگام کسنا ہوگی، نریندر مودی

فرقہ پرستی کے زہر نے بہت سارے لوگوں کی جان لی، اب لگام کسنا ہوگی، نریندر مودی
اسلام ٹائمز: بھارت کے وزیراعظم ہندنریندر مودی نے لوگوں پر ملک کو فرقہ واریت اور ذات پات کے زہر سے پاک کرنے اور ہندوستان کو مصنوعات سازی کا مرکز بنانے پر زور دیتے ہوئے سبھی کو ساتھ لے کر اور عوامی شراکت کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا، وزیراعظم مودی نے بھارت کی 68ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے پہلی بار قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی خوشحالی کے لئے ترقی اور اچھی حکمرانی کو ضروری بتایا اور کام کا کلچر بدلنے اور منصوبہ بندی کمیشن کی جگہ پر ایک نئے ادارے کی تشکیل کا اعلان کیا، انہوں نے غریبی دور کرنے کے لئے سارک ممالک سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو ہندوستان کے مصنوعات سازی کے سیکٹر میں سرمایہ لگانے کے لئے مدعو کیا۔ ایک گھنٹے سے زیادہ کی اپنی تقریر میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جب دہلی آکر انسائڈر کے طور پر چیزوں کو اندر جھانک کر دیکھا تو مجھے محسوس ہوا کہ سرکار کے اندر بھی متوازی سرکاریں اپنے اپنے مخصوص طریقے سے کام کررہی ہیں۔ میں نے ٹکراؤ اور تضاد کے مناظر دیکھے، میں نے سرکاری کو نامیاتی اکائی بنانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ حکومت یا ادارے کے نام سے مشہور مشین کو تیز اور دھاردار ہونے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ لوگوں کی امیدوں اورخوابوں کو پورا کرسکیں۔

مودی نے ماؤ نوازوں اور نکسلیوں سے بندوق چھوڑ کر ملک کے اصل دھارے میں شریک ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کندھے پر بندوق لے کر خون خرابہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ بندوق سے آپ زمین لال کرسکتے ہیں لیکن ہل سے آپ سے ہرا بھرا بنا سکتے ہیں، کب تک ہم بے گناہوں کی جان لیں گے، تشدد سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ وزیراعظم نے فرقہ واریت اور ذات پات پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد اس زہر نے ملک کو آگے بڑھنے سے روکا ہے اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ یہ سلسلہ کب تک چلے گا جس سے آج تک کسی کا بھلا نہیں ہوا ہے، اس زہر نے بہت سے لوگوں کو مارا ہے لیکن کسی نے کچھ نہیں پایا، انہوں نے کہا کہ 10 برس کے لئے ہر کسی کو ذات پات، فرقہ پرستی، صوبائی تعصب اور اونچ نیچ کی سوچ پر اپنی طرف سے لگام لگانی ہوگی تبھی ملک امن، اتحاد اور خیرسگالی کی طاقت سے خوشحالی کی طرف بڑھے گا۔ ملک کے غریبوں کو بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لئے پردھان منتری جن دھن یوجنا شروع کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت کھاتہ داروں کو ڈیبٹ کارڈ دیا جائے گا جس پر ایک لاکھ روپے کی بیما کی سہولت ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 404977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش