0
Friday 22 Aug 2014 22:58

جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے، آصف زرداری اور الطاف حسین میں اتفاق

جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے، آصف زرداری اور الطاف حسین میں اتفاق
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال اور بالخصوص آزادی و انقلابی مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تمام تر صورتحال کو بات چیت کے ذریعے بہتر بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عمل سے گریز کیا جائے، جس سے ملک میں افراتفری اور انتشار میں اضافہ ہو جبکہ بحران کے خاتمے کیلئے فریقین بات چیت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ آصف زرداری نے الطاف حسین کو وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کی دعوت سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں تمام تر صورتحال پر اعتماد میں لیا جبکہ سابق صدر نے افہام و تفہیم سے مسائل کے حل کیلئے الطاف حسین کی کوششوں کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ : 406156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش