0
Friday 22 Aug 2014 23:16

آصف زرداری نواز حکومت بچانے اور افہام و تفہیم کیلئے کراچی میں متحرک

آصف زرداری نواز حکومت بچانے اور افہام و تفہیم کیلئے کراچی میں متحرک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نواز حکومت بچانے اور افہام و تفہیم کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کراچی میں متحرک ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے مختلف سیاسی رہنما رابطوں میں ہیں۔ آج مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری شجاعت حسین، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وکلاء رہنما اعتزاز احسن سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ قبل ازیں کراچی میں آصف علی زرداری سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، اعتزاز احسن اور رضا ربانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو جمہوری روایات کی پاسداری کی ہدایت کی۔ پارٹی قائدین نے آصف زرداری کو موجودہ سیاسی صورتحال کے تمام پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 406159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش