0
Sunday 24 Aug 2014 00:20

سمنگلی ائیربیس حملے میں دہشتگردوں نے امریکی، بھارتی اور روسی اسلحہ و بارود استعمال کیا

سمنگلی ائیربیس حملے میں دہشتگردوں نے امریکی، بھارتی اور روسی اسلحہ و بارود استعمال کیا
اسلام ٹائمز۔ 14 اگست کو ائیربیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں امریکی، بھارتی اور روسی اسلحہ و بارود استعمال ہوا۔ جس میں ملک کے حساس اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز سکیورٹی ذرائع کے مطابق 14 اگست کی شب کوئٹہ میں سمنگلی ائیربیس پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا اور حملوں میں دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور خودکش جیکٹس سکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لی تھی جن کی تفتیش کے بعد واضح ہوا کہ کوئٹہ ائیربیس پر حملوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ امریکی، بھارتی اور روسی ساخت کا ہے جبکہ خودکش جیکٹس میں بھی جدید ترین امریکی بارود سی فور استعمال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 406345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش