0
Tuesday 26 Aug 2014 15:52

نواز حکومت اپنی حکمرانی کا جواز کھو بیٹھی ہے، بلال سلیم قادری

نواز حکومت اپنی حکمرانی کا جواز کھو بیٹھی ہے، بلال سلیم قادری
سلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے قائد و بانی محمد سلیم قادری شہید کے صاحبزادے بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ سابقہ ایڈیشنل سیکریڑی افضل خان کے انکشافات سے ایک نیا پنڈورا باکس کھل چکا ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں سندھ اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر منظم انداز میں دھاندلی ہوئی ہے اب تو کسی تحقیقات کی ضرورت نہیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلال سلیم قادری نے کہا کہ سابقہ ایڈیشنل سیکریڑی افضل خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں انہیں فوری طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق میاں شہباز شریف زمہ دار ہیں ان کے خلاف FIR کاٹ کر ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالا جا سکتا ہے، حکومت اپنی حکمرانی کا جواز کھو بیٹھی ہے۔ بلال سلیم قادری نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ ملک سنگین بحران سے نکلے۔
خبر کا کوڈ : 406759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش