0
Friday 29 Aug 2014 13:38
یوٹرن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

نہ فوج نے ثالثی کا کردار مانگا، نہ ہم نے درخواست کی، نواز شریف

نہ فوج نے ثالثی کا کردار مانگا، نہ ہم نے درخواست کی، نواز شریف
اسلام آباد ٹائمز۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ نہ فوج نے ثالثی کا کردار مانگا ہے نہ ہم نے درخواست کی، فون آیا کہ عمران اور قادری آرمی چیف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، میں نے کہا عمران اور قادری کی درخواست ہے تو آرمی چیف مل لیں، فوج نے چند دن پہلے کہا تھا کہ ان تمام عمارتوں کی ذمے داری ہماری ہے، اگر کل فوج کے سربراہ سے میری ملاقات نہ ہوتی تب بھی انہوں نے کردار ادا کرنا تھا۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نظریات قربان نہیں کرتیں، حکومتیں ٹھکرا دیتی ہیں، میرے نظریئے ہیں، اصول ہیں، انہیں میں کسی صورت قربان نہیں کرسکتا، اصولوں اور نظریئے کو قربان نہیں کرسکتا، یہ منصب اور حکومتیں آنی جانی ہیں۔ خورشید شاہ نے میرے دلی جذبات کی ترجمانی کی، محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ مل کرجمہوریت کے لیے جدوجہد کی تھی، ہم نے جمہوریت کے لیے کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے اتنی صعوبتیں برداشت کیں، کیا مجھ سے کوئی یو ٹرن کی توقع کرسکتا ہے۔؟ عہدے آنی جانی چیز ہیں، یوٹرن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سب جانتے ہیں، جو لوگ مجمع لگائے بیٹھے ہیں وہ روز کتنا سچ اور کتنا جھوٹ بولتے ہیں۔ بچوں اور عورتوں کو انسانی ڈھال بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 407209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش