0
Saturday 30 Aug 2014 23:03

انقلاب مارچ وزیراعظم ہاوس کی طرف روانہ، پولیس کی شیلنگ

انقلاب مارچ وزیراعظم ہاوس کی طرف روانہ، پولیس کی شیلنگ
اسلام ٹائمز۔ ریڈ زون میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا تھا کہ نماز مغرب کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو بتائیں گے کہ یہ ہیجانی کیفیت کتنی دیر میں ختم ہوگی۔ اب سے کچھ دیر قبل عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے شرکاء سے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاوس کی جانب مارچ کریں۔ جسکے بعد دونوں دھرنوں کے مظاہرین نے کیبنٹ سیکریٹریٹ کی طرف سے وزیراعظم ہاوس کی جانب چل پڑے۔ پہلے مرحلے میں پولیس نے مظاہرین کو نہیں روکا، لیکن جس وقت کرین کی مدد سے وزیراعظم ہاوس کے سامنے رکھے گئے کینٹینر کو ہٹانے کا عمل جاری تھا، اسوقت وزیراعظم ہاوس میں موجود پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی۔ اسوقت پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم جاری ہے۔ واضح رہے کہ مظاہرین نے پاکستان عوامی تحریک، پاکستان تحریک انصاف کے پرچموں کے ساتھ ساتھ علم مبارک بھی موجود ہیں۔ مظاہرین لبیک یاحسین اور یاعلی کے نعرے لگا رہے ہیں۔ آخری وقت تک پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان مظاہرے کی قیادت کر رہے ہیں۔ آنسو گیس کی وجہ سے مظاہرین کی آنکھیں اور جسم شدید متاثر ہو رہے ہیں، ہر بندہ پانی کی تلاش میں ہے، جبکہ ریڈ زون میں آسمان پر آنسو گیس کی وجہ سے بادل بن گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 407437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش