0
Monday 1 Sep 2014 00:07
بعض لوگ مارشل لاء کو دعوت دے رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان اور طاہر القادری سے خود بات کریں، سراج الحق

وزیراعظم عمران خان اور طاہر القادری سے خود بات کریں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان نے وزیراعظم سے عمران خان اور طاہر القادری سے براہ راست بات چیت کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی نے آج اسلام آباد میں مجلس مشاورت بھی طلب کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مجلس مشاورت میں حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کا نفاذ ملک و قوم کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسائل کا حل آئین اور جمہوریت کو قائم کرنے میں ہے، لیکن بعض لوگ مسلسل ملک میں مارشل لاء کو دعوت دے رہے ہیں۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل آئین اور جمہوریت کو قائم کرنے میں ہیں لیکن بعض لوگ مسلسل ملک میں مارشل لاء کو دعوت دے رہے ہیں۔ جو بھی یہ سوچ رہا ہے وہ پاک افواج کو دلدل میں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران کو وزیراعظم کے استعفے کا ایک فارمولا پیش کیا تھا۔ ہم قوم کو بحران سے نکالنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ترقی اور جمہوریت کی طرف بڑھے گا۔ 

ادھر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مجلس مشاورت کیلئے مختلف جماعتوں سے رابطے ہوگئے ہیں، جس میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر اور کامران مرتضٰی کو بھی دعوت دی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ غلط فہمیوں کی ایک خلیج پیدا کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 407643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش