0
Saturday 13 Sep 2014 17:24

گلگت، سب ڈویژن نگر میں زمینی تودہ گرنے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس

گلگت، سب ڈویژن نگر میں زمینی تودہ گرنے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس
اسلام ٹائمز۔ گلگت کے ضلع ہنزہ نگر کے سب ڈویزن نگر کے گاوں پھکر کے مقام پر رات گئے زمینی تودے گرنے کی وجہ سے پوری وادی میں زمین سرکنے کی خوفناک آوازیں آنے کی اطلاعات ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کے مطابق رات کے تقریبا گیارہ بجے پورا علاقہ شدید لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لرز اُٹھا اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعض مقامی ذرائع کے مطابق زمینی تودہ گرنے کا یہ واقعہ پھکر کے نزدیک واقع گاوں میاچھر میں پیش آیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے بعض اہلکاروں کے مطابق زمینی تودہ گرنے کی وجہ سے نقصانات کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے میاچھر کے باسی علاقے میں زمین کے سرکنے کی وجہ سے خوف و ہراس کا شکار تھے۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے ایک ٹیم نے بھی اس پورے علاقے کو خطرے کی زد پر قرار دیا تھا اور حکومت اور ریاست سے مناسب اقدامات کرنے کی سفارش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 409520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش